شربت صدر
شربت صدرموسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی انتہائی حساسیت، وائرل
اور بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے سانس کی بیماریوں اور سوزش کے علاج کے
لیے جڑی بوٹیوں کی تیارکردہ دوا ہے- قوت مدافعت کی کمی والے افراد کوکھانسی
نزلہ، فلو، سینے کی جکڑن اور ناک کی سوزش جیسی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے۔
کیونکہ موسم کی تبدیلی ایسے لوگ برداشت نہیں کر سکتے اور ان کو مندرجہ بالا
تمام بیماریاں تندرست انسانوں کی نسبت جالدی لگتی ہیں.
جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ یہ شربت صدر پھیپھڑوں کی بلغم اور رطوبت میں اضافہ
مدافعتی ضابطے اور سوزش کو کم کرنے کےساتھ ساتھ علامات کوبھی دور کرتا
ہے۔
:فوائد
نزلہ، زکام، کھانسی، پھیپھڑوں کی کمزوری اور برونکائٹس میں موثر ہے۔
خشک اور بلغمی کھانسی میں موثر ہے۔
:تجویز و استعمال
بالغوں کے لیے: 10 ملی لیٹر (2 چائے کے چمچ) دن میں تین بار۔ ایک کپ گرم پانی
کے ساتھ استعمال کرائیں
بچوں کے لیے: 5 ملی لیٹر (1 چائے کا چمچ) دن میں تین بار۔ آدھ کپ گرم پانی میں
یا حکیم / طبیب کی ہدایت کے مطابق۔
:پیکنگ
ایک سو بیس ملی لیٹر اور دو سو چالیس ملی لیٹر اور آٹھ سو ملی لیٹر کی پیکنگ
میں ہر میڈیکل سٹور ، ہر پنسار سٹور اور ہر دواخانہ پر دستیاب ہے ۔
حکیم غلام یاسین ارائیں
شنگرف ہربل ایکس دواخانہ

0 Comments
Thanks for Visit