زندگی کی ابتداء اور کامیابی کی پہلی جیت


   🌟                    کامیابی کی پہلی جیت                     ۔     آپ کی زندگی کی شروعات                          🌟

تحریر:  غلام یاسین ارائیں (بہاول گڑھ)

زندگی کی ابتداء اور کامیابی کی دوڑ



کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی زندگی کا آغاز کسی عام واقعے سے نہیں ہوا تھا؟


بلکہ یہ ایک ایسی عظیم اور مشکل ترین دوڑ سے ہوا جسے جیتنے والے کو ہی زندگی کا تحفہ ملتا ہے۔

میڈیکل سائنس کے مطابق  جب ایک مرد اور عورت کا ملاپ ہوتا ہے تو مرد کے جسم سے تقریباً 300 سے 400 ملین سپرم خارج ہوتے ہیں۔ ان میں سے آدھے تو ابتدا میں ہی مر جاتے ہیں۔ باقی بچنے والے 200 ملین صحت مند سپرم بیضہ (Egg) تک پہنچنے کے لیے ایک ایسی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں جہاں صرف ایک کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

یہ ایک نہایت مختصر مگر جان لیوا دوڑ ہوتی ہے۔

صرف 300 سے 500 سپرم ہی وہ ہوتے ہیں جو آخر تک مقابلہ کر پاتے ہیں،
اور صرف ایکجی ہاں، صرف ایک سپرم وہ ریس جیتتا ہے۔
اور وہی فاتح سپرم نو ماہ بعد ایک ننھے انسان کی صورت میں دنیا میں آتا ہے۔

🎯 اور وہ فاتح آپ تھے!
نہ ہاتھ تھے، نہ پاؤں، نہ آنکھیں، نہ دماغ — پھر بھی آپ نے وہ پہلا میدان مار لیا تھا۔
بغیر کسی مدد، بغیر کسی سہولت کے، آپ نے اپنی پہلی زندگی کی جنگ جیت لی تھی۔

اب ذرا سوچئے...
جب آپ کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ تب آپ جیت سکتے تھے
تو اب جب آپ کے پاس مکمل جسم سوچنے والی عقل وقت علم اور وسائل ہیں...
تو آپ کیسے ہار مان سکتے ہیں؟

اللہ نے آپ کو جینے کا موقع دیا
آپ کو اُس کامیاب ترین سپرم میں تبدیل کر کے ایک مکمل انسان بنایا۔
آپ کے خواب آپ کی محنت آپ کی جدوجہد — سب کچھ ایک مقصد کے لیے ہے۔

📌 یاد رکھیں:
آپ اُس دوڑ کے فاتح ہیں جہاں لاکھوں ہار گئے۔
آپ کا دنیا میں آنا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ہارنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے۔

🌟 بس ایک عہد کیجئے:
جب تک زندگی ہے۔ جب تک سانسیں باقی ہیں ۔
خواب دیکھیں۔کوشش کریں۔ اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
ان شاء اللہ کامیابی آپ کا مقدر ہے۔
کوئی طاقت آپ کو نہیں ہرا سکتی۔ جب تک آپ خود ہار نہ مانیں۔

 

Post a Comment

2 Comments

Thanks for Visit